سرگودھا پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی،5ملزمان گرفتار

منگل 14 مئی 2024 17:16

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) سرگودھا پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5ملزمان کوگرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کڑانہ پولیس نے کارووائی کرتے ہوئے چوری کے3 مقدمات میں مطلوب 3 ملزمان عنصر،اورنگزیب اور شعیب کو گرفتار کر کے 10 لاکھ 55 ہزار روپے کا مال ِمسروقہ برآمدکرلیا ۔

(جاری ہے)

اسی طرح تھانہ سلانوالی پولیس نے موٹر سائیکل چوری کے 3 مقدمات میں مطلوب ملزم طلحہ سے 3 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمدکرلیں، ملزم بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکل چوری کرتا تھا،برآمد ہونے والا مال مسروقہ بعد از قانونی کارروائی اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا۔

علاوہ ازیں چوکی فروکہ پولیس نے منشیات فروش زاہد کوگرفتارکرکے 35 لٹر شراب برآمدکرلی۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اورمزید انکشافات کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں