ڈی پی او سرگودھا کا تھانہ کوٹ مومن کا سرپرائز وزٹ، افسران و ملازمین کی کارکردگی کا جائزہ لیا

منگل 14 مئی 2024 18:35

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے سرگودھا کی نواحی تحصیل کوٹ مومن کے تھانہ کا سرپرائز وزٹ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے پولیس سٹیشن اور اس میں تعینات افسران و ملازمین کی کارکردگی، نظم و ضبط اور مجموعی کام کاج کاجائزہ لیا۔ ڈی پی او نے ایس ایچ اوتھانہ کو ہدایت کی کہ زیرتفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسو کیا جائے اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کو بروئے کار لا کر شہریوں کو مکمل تحفظ پہنچایا جائے۔دورہ کے موقع پر سب ڈویژنل پولیس آفیسر کوٹ مومن بھی اُنکے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں