ڈی پی او سرگودہا کا تھانہ بھلوال اوربھیرہ کا دورہ، صفائی اورسکیورٹی کی صورت حال پر ا طمینان کا اظہار کیا

بدھ 15 مئی 2024 17:04

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او)سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے بھلوال اور بھیرہ سرکل کے تھانوں کا دورہ کیا اور صفائی اورسکیورٹی کی صورت حال کا جائزہ لے کر ا طمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بھیرہ شہراورقصبہ میانی اور بھلوال سٹی کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او نے متعلقہ سرکلز کے سب ڈویژنل پولیس افسران اوردونوں تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کو علاقہ میں لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کرنے کے احکامات جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں