سرگودھا، پولیس افسران میں اعلیٰ کارکردگی پر انعامات کی تقسیم

بدھ 15 مئی 2024 17:28

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) ریجنل پولیس آفیسرسرگودھا شارق کمال صدیقی نے پولیس افسران میں اعلیٰ کارکردگی پرانعامات تقسیم کیے۔ افسران جن کو انعامات دیئے گئے ان میں سرگودھاکے 8، خوشاب سے 4 اور ضلع میانوالی کے 4 افسران شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سرگودھا سے ڈی ایس پی صدر اختر علی وینس اور ڈی ایس پی لیگل خوشاب جاوید سرور بھی انعام حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔ آر پی او نے کہاکہ پولیس افسران و جوانوں کی بہادری قابلِ ستائش ہے، دوران ِسروس کارکردگی کو برقرار رکھنا مشکل ہوتا ہے اور اپنی صلاحیتوں کا بہترین استعمال دوسروں سے نمایاں کرتاہے۔انہوں نے کہاکہ دیانت داری سے کام کرنے والوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں