ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی زیرِ صدارت ضلعی رابط کمیٹی برائے بہبود آبادی کا اجلاس منعقد

بدھ 15 مئی 2024 17:29

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈ کوارٹر)ارشد احمد وٹو نے کہا ہے کہ دینِ اسلام اپنے پیروں کاروں کو ہر معاملہ میں میانہ روی کی تلقین کرتا ہے۔ قرآن مجید کی واضح تعلیمات ہیں کہ مائیں اپنے بچوں کو دو سال تک دودھ پلائیں، اس حکم پر عمل کرنے سے آبادی میں بے ہنگم اضافہ کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس امر کا اظہار انہوں نے ضلعی رابط کمیٹی برائے بہبود آبادی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ضلعی آفسیر بہبود آبادی ملک آفتاب اعوان سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر کا کہنا تھاکہ محکمہ بہبود آبادی عوام الناس میں آگاہی مہم کو مزید موثر بنائے۔ زیادہ آبادی پاکستان کی معیشت پر بوجھ ہے اس لیے ضروری ہے کہ عوام بڑھتی ہوئی آبادی کو قابو میں لانے کے لیے حکومت کا ساتھ دیں۔ اجلاس میں محکمہ بہبود آبادی کی فیلڈ ٹیموں کی ایک ماہ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں