ڈپٹی کمشنرسے سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے والے دو ہونہار طلباء کی ملاقات

بدھ 15 مئی 2024 18:29

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)اورنگزیب حیدر خان سے سی ایس ایس کا امتحان 2023 ء پاس کرنے والے ضلع سرگودھا کے دو ہونہار طلباء حسن بلال احمد اور مہوش احمد نے اُنکے دفتر میں ملاقات کی۔ ڈپٹی کمشنر نے شاندار کامیابی پر دونوں افسران کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنے ہونہار اور محنتی نوجوانوں پر فخر ہے،مسلسل محنت اور اپنے وطن کی ترقی میں کردار ادا کرنے کا جذبہ ہمیشہ برقرار رہنا چاہیے۔

انہوں نے اپنے تجربات سے بھی آگاہ کیا۔ دونوں طلباء کا تعلق تحصیل سلانوالی سے ہے۔ حسن بلال احمد نے فارن سروسز جبکہ مہوش احمد نے آفس مینجمنٹ گروپ میں شمولیت اختیار کی ہے۔ دونوں افسران نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والدین اور اساتذہ کے سر دیا ہے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے حسن بلال احمد اور مہوش احمد کو یادگاری سوونیئر دے کر دفتر سے رخصت کیا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں