سرگودھا ،شہید33 سالہ سپوت میجر کو پورے اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا

جمعرات 16 مئی 2024 14:17

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) وطن کے دفاع میں تین دہشتگردوں کو واصل جنہم کر کیجام شہادت نوش کرنے والے سرگودھا 33 سالہ سپوت میجر کو پورے اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا جس کی قبر پر سلامی دیتے ہوئے افسران نے پھول چڑھائے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ شہباز خیل میانوالی کا ایک اور 33 سالہ سپوت جوان میجر بابر خان نیازی وطن کا دفاع کرتے ہوئے ڑوب بلوچستان 3دہشتگردوں کو واصل جہنم کرتے ہوئے جام شہادت نوش کر گے۔

جس کے جسدخاکی کو اس کے آبائی گاؤں شہباز خیل لایا گیا جہاں 33 سالہ میجر بابر خان نیازی کی نماز جنازہ ادا کی گئی اور قومی پرچم کے سایہ میں پورے اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا۔جہاں سپوت جوان کی قبر پر سلامی دیتے ہوئے افسران نے پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں