سرگودھا پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی،5ملزمان گرفتار

جمعرات 16 مئی 2024 17:20

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) سرگودھا پولیس نے منشیات فروشوں اورغیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف نکارروائی کرتے ہو ئے 5 ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تھانہ میانی پولیس نے منشیات فروشوں اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے کارروائی کرتے ہوئے 3منشیات فروش اور2 غیرقانونی اسلحہ رکھنے والے ملزمان کو گرفتارکرکے شراب اور غیرقانونی اسلحہ برآمدکرلیا۔ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزم دلاور سے کلاشنکوف، ملزم ندیم سے بندوق12بور برآمد کیا جبکہ گرفتار ملزم طیب سے 30 لٹر،ملزم عمران سے 25 لٹر اور عثمان سے 10 لٹر شراب برآمد کی ۔ گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں