سرگودھا، اربن ایریاپولیس کی کارروائی، 20 مقدمات میں مطلوب 4 ملزمان گرفتار

جمعرات 16 مئی 2024 17:30

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) تھانہ اربن ایریا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے راہزنی،سنیچنگ اور چوری کے 20 مقدمات میں مطلوب چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان پولیس کو راہزنی،سنیچنگ اور چوری کے 20 مقدمات میں مطلوب تھے،گرفتار ملزمان کے قبضے سے 10 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا چھینا گیا مال مسروقہ بھی برآمدکرلیاگیا۔ برآمد ہونے والے مال مسروقہ میں موٹر سائیکل، موبائل فونز اور نقدی شامل ہے۔ایس ایچ اواربن ایریا کے مطابق برآمدہ مال مسروقہ بعد از قانونی کارروائی اصل مالکان کے حوالے کیا جائے گا۔ گرفتار ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا غیر قانونی پسٹل 30 بور بھی برآمد کیا گیا۔گرفتارملزمان سے مزیدتفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں