دریائے جہلم میں کشتی الٹ جانے سے جاں بحق گاڑی سوار دونوں خواتین اور چار بچوں کی نعشیں نکال کر ورثاء کے سپردکر دی گئیں،سپرد خاک

جمعہ 17 مئی 2024 14:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) دریائے جہلم میں کشتی الٹ جانے سے جاں بحق گاڑی سوار دونوں خواتین اور چار بچوں کی نعشیں نکال کر ورثاء کے سپردکر دی گئیں جنہیں نماز جنازہ ادا کر کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا لالہ موسی ریلوے لائن کے جنکشن ملکوال کے علاقہ نور پورپیراں کے قریب دریائے جہلم میں سگھر پور سے کیری ڈبہ،موٹر سائیکلیں اور 34 افراد کو لوڈ کر کے نور پور پتن جانے والی اور لوڈ کشتی بے قابو ہو کر الٹ جانے سے کیری ڈبہ ،موٹر سائیکلیں اور افراد ڈوب گئے۔

جس میں ڈوب کر جانبحق کیری ڈبہ سوار دو خواتین شہناز بی بی،عظمت بی بی اور چاروں بچوں 6 سالہ شاہ میر،6 سالہ غیور عباس،2 سالہ رعنااور 8 ماہ کے شبیر عباس کی نعشیں ریسکیو آپریشن میں نکال کر ضروری کاروائی کے بعد ورثائ کیسپرد کر دیا گیا جنہیں نماز جنازہ ادا کر کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا جبکہ اس سانحہ میں 29 افراد کو زندہ نکال لیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں