اینٹی کرپشن سرگودھا کی کارروائی،رشوت لینے والا رورل ہیلتھ سنٹر ہسپتال کانائب قاصد گرفتار

جمعہ 17 مئی 2024 17:29

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) اینٹی کرپشن سرگودھا نے رشوت لینے والے رورل ہیلتھ سنٹر ہسپتال کے نائب قاصد کو گرفتار کر لیا۔اینٹی کرپشن سرگودھاکے مطابق ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کونسیم اختر سکنہ دلیوالہ ضلع بھکر نے درخواست دی کہ سائلہ محکمہ صحت بھکر میں بطورِ لیڈی ہیلتھ وزٹر(ایل ایچ وی)کام کررہی ہے جس کو محکمہ نے سسپنڈ کر دیا تھا،نائب قاصد محکمہ ہیلتھ بھکر محمد اقبال نے سائلہ کو نوکری پر بحال کروانے کے لیے1لاکھ20ہزار روپے رشوت وصول کی،اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائےجس پر ریجنل ڈائریکٹر نے ایکشن لیتے ہوئے بعدا ز انکوائری مقدمہ نمبر5/2023تھانہ اینٹی کرپشن بھکر میں درج کرنے کے احکامات دیئے اور مقدمہ کی تفتیش سرکل آفیسر اینٹی کرپشن بھکر کے سپرد کی۔

(جاری ہے)

دوران ِتفتیش مکمل چھان بین کی گئی اور نائب اپنی بے گناہی ثابت نہ کر سکا جس پر ریجنل ڈائریکٹر نے ملزم کے خلاف جوڈیشل ایکشن منظور کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرنے کاحکم دیا۔ اینٹی کرپشن ٹیم نے سرکل آفیسر اینٹی کرپشن بھکر امیر عبداللہ کی سربراہی میں ریڈ کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔سرکل آفیسر نے دوران ریمانڈ ملزم محمد اقبال سے 1لاکھ20ہزار روپے ریکور کرلیے۔جلدملزم کے خلاف چالان مرتب کر کے عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں