سرگودھا،رورل ہیلتھ سنٹر دلیوالہ سے معطل لیڈی ورکر کو بحال کروانے کیلئے رشوت لینے پر نائب قاصد گرفتار

جمعہ 17 مئی 2024 19:48

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) رورل ہیلتھ سنٹر دلیوالہ سے معطل لیڈی ورکر کو بحال کروانے کے لئے رشوت لینے پر درج مقدمہ میں ملوث محکمہ صحت کے نائب قاصد کو گرفتار کر کے محکمہ اینٹی کرپشن ٹیم نے رشوت لی گئی رقم ایک لاکھ20ہزار روپے برآمد کر لی اور رشوت ستانی کے مقدمہ میں مصروف تفتیش ہے۔زرائع سے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ بھکر میں محکمہ صحت کے نائب قاصد محمد اقبال نے نوکری سے معطل رورول ہیلتھ سنٹر دلیوالہ ایل ایچ وی نسیم اختر کو بحال کروانے کے لئے بھاری رقم کا تقاضا کرتے ہوئے ایک لاکھ 20 ہزار روپے رشوت لی جس میں نوکوی میں بحال نہ ہونے پر ایل ایچ وی نسیم اختر نے محکمہ اینٹی کرپشن کو درخواست دی کہ محکمہ صحت بھکر میں LHV ملازم ہے جس کو محکمہ نے معطل کر دیا تھا تو محکمہ صحت کے نائب قاصد محمد اقبال نے سائلہ سے بحال کروانے کے لیے ایک لاکھ20ہزار روپے رشوت وصول کرلی ہے اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

جس پر ریجنل ڈائریکٹر کے حکم پر انکوائری کر کے رشوت ستانی کا مقدمہ 5/2023 تھانہ اینٹی کرپشن بھکر میں ہوااور مقدمہ کے تفتیشی سرکل آفیسر کی سربراہی میں ٹیم نے چھاپہ مار کر محکمہ صحت کے نائب قاصد ملزم محمد اقبال کو گرفتار کر لیا اور رشوت کی رقم ایک لاکھ20ہزار روپے برآمد کر لئے۔اور مقدمہ میں مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں