سرگودھا ، منشیات فروش کے ملزم کو 9 سال قید سخت کا حکم

ہفتہ 18 مئی 2024 14:39

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج نے شہر میں منشیات فروشی پر درج مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو 9سال قید سخت کا حکم سنا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرگودھا شہر میں منشیات فروشی پر ملزم سیف اللہ کو تھانہ اربن ایریا پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا جس کا فاضل عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے تھانہ اربن ایریا کے ملزم سیف اللہ کو 9 سال قید سخت کی سزا کا حکم سنا دیا جس پر ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے انوسٹیگیشن اورلیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کی بہترین تفتیش و پیروی مقدمہ کی بدولت معاشرتی ناسور اپنے انجام کو پہنچا۔

ان کا کہنا تھا کہ منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دلوائی جا رہی ہے ڈی پی او نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خاتمے کے لئے بھرپور آپریشن جاری رہے گا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں