سرگودہا پولیس کی بڑی کارروائی ، 36 مقدمات میں مطلوب 5 ملزمان گرفتار

ہفتہ 18 مئی 2024 20:17

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 36 مقدمات میں مطلوب 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی ہدایت پر تھانہ سٹی پولیس اور تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کار،موٹر سائیکل اور رکشہ چوری کے مقدمات میں مطلوب 05 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزمان تھانہ سٹی پولیس اور فیکٹری ایریا پولیس کو 36 مقدمات میں مطلوب تھے جو مختلف علاقوں میں کاریں، موٹر سائیکل اور رکشہ چوری کی وارداتیں کرتے تھے۔

ملزمان کو جدید اور روائتی طریقہ کار اپناتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 05 کاریں،29 موٹر سائیکل اور 02 رکشہ کل مالیت01 کروڑ 85 لاکھ 98 ہزار روپے برآمد کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں گلفام، نعیم،نعمان، بابر،فیصل اور ارسلان شامل ہیں جن کو حوالات جوڈیشل بھجوایا جا چکا ہے۔برآمد شدہ مال بعد از قانونی کارروائی اصل مالکان کے حوالے کیا جائے گا۔ ملزمان کے خلاف مزید کارروائی جاری ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں