سول ڈیفنس کے رضاکاروں کے مسائل حل کرنے کی بھرپورکوشش کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 18 مئی 2024 21:13

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس پنجاب بارک اللہ خان نے ہفتہ کو ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس کیپٹن (ر) اورنگ زیب خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

دونوں افسران کی باہمی گفتگو کے دوران یہ طے پایا کہ سول ڈیفنس کو تربیت کے مواقع دئیے جائیں گے اور نامساعد حالات سے نبردآزما ہونے کے لیے رضا کاروں کے لیے آگاہی پروگرام شروع کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سول ڈیفنس کے مخلص رضاکاروں کے مسائل حل کرنے کی بھرپورکوشش کی جائے گی۔ ملاقات میں سول ڈیفنس آفسیر سائرہ خان، چیف وارڈن ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول ڈیفنس مبشر ربانی، چیف وار ڈن سول ڈیفنس اسلام آبادمہر شاہد اقبال بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں