سرگودھا،خاتون سے گینگ ریپ میں ملوث 3ملزمان گرفتار، مقدمہ درج

اتوار 19 مئی 2024 16:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2024ء) سرگودھا پولیس نے خاتون سے گینگ ریپ میں ملوث 3ملزمان کو چند گھنٹوں میں ٹریس کر کے گرفتار کر لیا اور وقوعہ کا مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے علاقہ شانکڈر میں تین اوباش افراد نے خاتون کو گینگ ریپ کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گے جس کی پکار 15پر کال موصول ہونے پر تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے گینگ ریپ میں ملوث تین ملزمان کو چند گھنٹوں میں ٹریس کر کے گرفتار کر لیا اور ان کے خلاف وقعہ کا مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔

ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے پولیس ٹیم کے فوری ایکشن کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شہادتوں کی بنیاد پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے بہترین اور بروقت کاروائی پر ایس ایچ او تھانہ شاہ نکڈر اور انکی ٹیم کو شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں