سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ناجائز منافع خوروں اور گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں تیز کریں، ڈپٹی کمشنر

اتوار 19 مئی 2024 16:30

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنرسرگودہا کیپٹن(ر)اورنگ زیب حیدر خان نے سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ ناجائز منافع خوروں اور گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں تیز کریں، عوام کو مہنگائی سے چھٹکارہ دلانے کے لئے ہر مجسٹریٹ روزانہ کی بنیاد پر چھاپے مارے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گزشتہ روز سپیشل پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر فاروق تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر اورنگ زیب حیدر خان نے پرائس مجسٹریٹس پر زور دیا کہ وہ فیلڈ میں نکلیں اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی کڑی نگرانی کریں،پرائس لسٹ آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف موقع پر ایکشن لیں۔ اُنہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر ہر پرائس مجسٹریٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور ناقص کارکردگی پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں