سرگودھا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکا تھانہ کو ٹ مومن کا سرپرائز وزٹ،بہتری کارکردگی بارے ہدایات دیں

پیر 20 مئی 2024 15:38

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے تھانہ کوٹ مومن کا سرپرائز وزٹ کیا اور تفتیشی افسران سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے زیر ِتفتیش مقدمات کا جائزہ لیا اور تفتیشی افسران کو تمام مقدمات دئیے گئے ٹائم فریم کے اندر یکسو کرنے کی ہدایت کی۔سب ڈویژنل پولیس آفیسر کوٹ مومن اور ایس ایچ او کو اشتہاری ملزمان، رسہ گیروں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت گھیرا تنگ کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ تھانے میں آنے والے تمام شہری قابل عزت ہیں ،اُن کے ساتھ اخلاق سے پیش آیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں