ڈی پی او سرگودھا کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ،دورانِ ڈیوٹی زخمی ہونے والے کانسٹیبل کی عیادت کی

بدھ 22 مئی 2024 23:18

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرگودھا میں قائم پولیس خدمت کاؤنٹر کا دورہ کیااور شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے خدمت کائونٹر کے تحت شہریوں کے تھانہ جائے بغیر میڈیکولیگل سرٹیفیکیٹ کی فراہمی سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے خدمت کاؤنٹر پر تعینات سٹاف کو شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے مستعدی کے ساتھ اُنکی مدد و رہنمائی کرنے کی ہدایات دیں۔ اس موقع پرڈی پی او ڈیوٹی کے دوران زخمی ہونے والے زیر ِعلاج کانسٹیبل کی عیادت کے لیے وارڈ میں بھی گئے اورپولیس کانسٹیبل ناصر اقبال کی خیریت دریافت کی اوراُنکی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ ڈی پی او نے کانسٹیبل کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات دیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں