ہونہار لیڈی سب انسپکٹر کا اعزاز، سی ایس ایس میں کامیابی کے بعداے سی ان لینڈ ریونیو منتخب

جمعرات 23 مئی 2024 17:40

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) سرگودھاپولیس کی ہونہار لیڈی سب انسپکٹر ام البنین سی ایس ایس کے امتحان میں کامیابی حاصل کرکے بطور اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو منتخب ہوئیں۔ اُنہوں نے اپنے والدین کے ہمراہ ریجنل پولیس آفیسرسرگودہا شارق کمال صدیقی سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

آر پی او نے امتحان میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد دی اور کہا کہ محکمہ پولیس میں قابل پولیس اہلکاروں کو مزید پھلنے پھولنے کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں تا کہ وہ اپنی صلاحتیوں کا بھرپور اظہار کر سکیں جس کی ایک مثال لیڈی سب انسپکٹر کا سی ایس ایس کا امتحان پا س کرنا ہے۔ اس موقع پر آر پی او نے لیڈی سب انسپکٹر ام البنین کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا اوریاد گاری شیلڈ سے نوازا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں