سرگودھا، ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کے 4 مقدمات میں مطلوب 2 ملزمان گرفتار

جمعرات 23 مئی 2024 18:00

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) سرگودھا پولیس نے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کے 4 مقدمات میں مطلوب 2 ملزمان گرفتار کو گرفتار کرکے 4چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلئے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی ہدایت پرتھانہ بھلوال صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری میں مطلوب 2 ملزمان لیاقت اور احسن کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 4 عددچوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلیے ۔گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے ، ملزمان سے مزید انکشافات کی توقع ہے جبکہ برآمد شدہ مال مسروقہ بعد از قانونی کارروائی اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں