تعلیمی بورڈ سرگودہا نے آل پاکستان انٹر بورڈ بوائز سپورٹس گالا میں 7گولڈ میڈلز حاصل کر لئے

پیر 1 جنوری 2024 17:08

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2024ء) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا نے آل پاکستان انٹر بورڈ بوائز سپورٹس گالا میں 7گولڈ میڈلز کے ساتھ اتھلیٹکس میں تیسری، کبڈی میں بھی تیسری پوزیشن جبکہ ٹیبل ٹینس میں بھی تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تعلیمی بورڈ سرگودھا نے مجموعی طور پر سب سے زیادہ ٹرافیاں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

جس پر چیئرمین تعلیمی بورڈ کمشنر سرگودھا ڈویژن محمد اجمل بھٹی اور سیکرٹری سرگودھا تعلیمی بورڈ سید ابوالحسن نقوی نے تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں،ڈاریکٹر سپورٹس روشن ِضمیر، وقاص بٹ اور اُن کی پوری ٹیم کو مبارک باد دی۔

اس موقع پر سیکرٹری تعلیمی بورڈ سید ابو الحسن نقوی کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر سپورٹس روشن ِضمیر اور اُن کی ٹیم کی کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ پورے پاکستان میں سرگودھا بورڈ کی ٹیموں نے نمایا ں پوزیشنز حاصل کرتے ہوئے سرگودھا کا نام روشن کیا۔ سیکرٹری تعلیمی بورڈ سید ابو الحسن نقوی نے کہاکہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا ان کھلاڑیوں پر مزید توجہ دے گا تا کہ آنے والے وقت میں مزید نمایاں پوزیشنیں حاصل کی جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں