اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ کی جانب سے شکارپور میں سندھ پینشن فیسلیٹیشن سینٹروں کا افتتاح

کاغذات مکمل کرنے کے بعد ایک دن بھی پنشن دینے میں تاخیر ہوئی تو متعلقہ اکاؤنٹ آفیسر سے سخت پوچھ کی جائے گی ،اے جی سندھ غفران میمن

بدھ 13 مارچ 2019 23:37

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2019ء) اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ کی جانب سے شکارپور میں سندھ پینشن فیسلیٹیشن سینٹروں کا افتتاح، کاغذات مکمل کرنے کے بعد ایک دن بھی پنشن دینے میں تاخیر ہوئی تو متعلقہ اکاؤنٹ آفیسر سے سخت پوچھ کی جائے گی ،غفران میمن۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ غفران میمن کی جانب سے شکارپور میں ڈائریکٹ کریڈٹ سسٹم کے تحت سندھ پینشن فیسلیٹیشن سینٹروں کا افتتاح کیا ، اس موقع پر اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ غفران میمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج شکارپور میں ڈائریکٹ کریڈٹ سسٹم کے تحت سینٹر کا افتتاح کیا گیاہے، جہاں پرپینشنروں کوایک دن میں پینشن اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی ،انہوں نے کہاکہ اے جی سندھ کی حیثیت سے اسے چار ماہ ہوئے ہیں عہدہ سنبھالے ،اس سلسلہ میں کافی اضلاع میں یہ سسٹم متعارف کروایا ہے ، انہوں نے کہاکہ سارے محکموں کو اپیل کرتا ہوں کہ وہ متعلقہ محکموں سے رٹائرڈ ہونے والوں کا 6 ماہ پہلے کاغذات تیار کریں تاکہ رٹارئڈ مینٹ کے دوسرے دن ہی پینشن ادا کی جائے ، انہوں نے کہاکہ شکارپور ڈائریکٹ کریڈٹ سسٹم کے تحت سو فیصد آن لائین ہوچکے ہیں ،جس پر میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر برہان حیدر لودہی اور اس کی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ، انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں کسی بھی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیس سے شکایت ملی تو اس ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیس والے تمام عملے کے خلاف کاروائی کی جائے گی ، انہوں نے کہاکہ میں ڈسٹرکٹ اکاؤٹس آفیسر کو ہدایت کرتا ہے کہ وہ ایک سال پہلے رٹائرڈ ہونے والے ملازمین کی لسٹ متعلقہ محکموں میں بھیج دیں تاکہ وقت پر کاغذات مکمل ہوسکیں ، انہو ں نے کہاکہ پیشن کی رقم کے حصول کے لیئے چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز شاہ اور فناس سیکریٹری سندھ اور میں ایک پیج پر ہیں اور ہم نے اس سلسلہ میں پینشنروں کے لیئے کافی مقدار میں رقم رکھی ہے ، انہو ں نے مزید کہاکہ شکارپورکے دو کاؤنٹر بہت خوبصورت بنائے گئے ہیں اور یہاں پر پانی کا انتظام دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ، شکارپور سینٹر کے افتتاح کے دوران ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر اکبر سومرو، برہان حیدر لودھی اور اسسٹنٹ اکائونٹس آفیسر سجادشیخ نے اے جی سندھ کو سینٹر کے متعلق بریفنگ دی ۔

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں