شکار پور، گندم کی کٹائی کے دوران تھریشر کی زد میں آ کر 5سالہ بچہ جاں بحق

پیر 29 اپریل 2024 15:16

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) شکارپور میں گندم کی کٹائی کے دوران تھریشر کی زد میں آ کر 5سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

بچے کی ہلاکت کا افسوسناک واقعہ سندھ کے علاقے شکارپور میں پیش آیا جہاں گندم کی کٹائی کے دوران 5سالہ بچہ کھیلتے کھیلتے تھریشر کی زد میں آ گیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گیا۔واقعے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی، مرنے والے بچے کی شناخت مہدی حسن کے نام سے ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں