شکار پور ،حساس معلومات ڈاکوئوں اور جرائم پیشہ افراد کودینے کے الزام میں شکارپورپولیس کے 50اہلکارضلع بدر

اہلکارمنشیات فروشوں سے بھتہ وصولی،ایرانی پیٹرول،نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی اسمگلنگ میں بھی ملوث تھے

ہفتہ 28 ستمبر 2019 13:57

ْ شکار پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2019ء) حساس معلومات ڈاکوئوں اور جرائم پیشہ افراد کودینے کے الزام میں شکارپورپولیس کی50اہلکاروں کوضلع بدر کردیاگیا۔اہلکارمنشیات فروشوں سے بھتہ وصولی،ایرانی پیٹرول،نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی اسمگلنگ میں بھی ملوث تھے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹرجمیل کی جانب کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع بدرہونیوالوں میں 9سب انسپکٹر،6 ایایس آئی،6 ہیڈ کانسٹیبل،24 پولیس کانسٹیبل بھی شامل ہیں۔پولیس اہلکاردوران آپریشن ڈاکوئوں کوحساس معلومات فراہم کرتیتھے۔مزید شواہدملنے پرضلع بدرتمام اہلکاروں کوبرطرف کیاجائیگا۔چار ماہ کے دوران ڈاکوئوں کیخلاف آپریشن میں ڈی ایس پی،ایس ایچ او،اے ایس آئی سمیت6پولیس اہلکارشہید ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں