شکارپور میں کورونا وائرس میں اضافہ، مرحوم صحافی امداد کھکرانی اور انکی فیملی سمیت مزید 24افراد کی رپورٹ مثبت آ گئی

اتوار 17 مئی 2020 20:15

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2020ء) شکارپور میں کورونا وائرس میں اضافہ، مرحوم صحافی امداد کھکرانی اور انکی فیملی سمیت مزید 24افراد کی رپورٹ مثبت آ گئی، کچھ دنوں قبل بیمار ہونے کے بعد فوت ہونے والے شکارپور کے سینئر صحافی امداد کھکرانی سمیت 115افراد کے کورونا وائرس کے نمونے لیئے گئے تھے، جن میں دور روز قبل فوت ہونے والے سینئر صحافی امداد کھکرانی، بیٹے آصف کھکرانی اور دیگر فیملی میمبرز سمیت ضلع بھر میں24افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے، شکارپور میں 178مقامی افراد سمیت مجموعی تعداد 194ہو گئی ہے، دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر، میونسپل چیئرمین،دو ڈاکٹرس، کونسلر سمیت 85کورونا متاثر کورونٹائین کا وقت پورہ کرنے کے بعد صحتیاب ہو چکے ہیں، جب کے 7افراد کو پبلک اسکول شکارپور آئسولیٹ کیا گیا ہے، ضلع کے اندر کورونا وائرس کے مریضوں کی ایکٹو تعداد 140ہے، تین ماہ کے دوران 1700افرادکی ٹیسٹ کی گئی ہے، جن میں سے 1260نیگیٹو اور 194پازیٹو اور 200افراد کے ٹیسٹ کا رزلٹ باقی ہے، جب کے کورونا وائرس سے سینئر صحافی امداد کھکرانی سمیت دو افراد دم توڑ چکے ہیں، دوسری جانب عید کی خریداری کی وجہ سے بازاروں میں بہت رش نظر آ رہا ہے، جب کے دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اب تک شکارپور کے سات محلے سیل کر کے اہلکار مقرر کیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں