شکارپور پولیس کی کارروائی، سرکاری نوکری کا جھانسہ دیکر رقم ہتھیانے والا مرکزی ملزم گرفتار

ہفتہ 20 اپریل 2024 22:05

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) شکارپور پولیس کی کارروائی، سرکاری نوکری کا جھانسہ دیکر رقم ہتھیانے والا مرکزی ملزم گرفتار. ایس ایس پی شکارپور عرفان علی سموں کی سربراہی میں ضلع شکارپور پولیس جرائم پیشہ عناصر اور جلعسازی کارندوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہی.

(جاری ہے)

اے ایس پی سٹی محمد عامر شہزاد نے بمعہ انویسٹیگیشن ٹیم چیک بانس ہونے کے 05 مقدمات میں مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا.

گرفتار ملزم کی شناخت سکنہ ڈسٹرکٹ سکھر کا رہائشی عبدالمجید ولد عبدالغنی مغل کے نام سے ہوئی ہی. ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم سرکاری نوکری دلوانے کا جھانسہ دیکر اور فراڈ کرکے لاکھوں روپے ہتھیائے کا الزامات ہیں، اشتہاری ملزم کو عدالت میں پیش کیا جائے گا اور ملوث ہونے کی حد تک تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں