شکارپور، مسلح افراد کی فائرنگ، میاں بیوی جاں بحق

ہفتہ 20 اپریل 2024 22:05

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) مسلح افراد کی فائرنگ، میاں بیوی جاں بحق۔ شکارپور کے ٹائون مدیجی کے قریب جھبر شیخ تھانے کی حدود گاں قادر بخش جتوئی میں مسلح افراد نے فائرنگ کردی، فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق ہو گئے اور 11 سالہ بچی زخمی ہوئی، جس کو تشویشناک حالت میں لاڑکانہ ہسپتال رفر کردیا گیا،, نعشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا, جانبحق ہونے والے افراد کی شناخت 40 سالا طالب شر اور بیوی نھالاں کے نام سے ہوئی، جبنکہ 11 سالا بچی آمنہ کو فرسٹ ایڈ دیکر لاڑکانہ ہسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق واقعہ شر قبیلے کے دو فریقین میں درینہ دشمنی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے۔

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں