کاشتکارآلو کے بیج کاانتخاب نہایت احتیاط سے کریں،محمد خالد وسیم ایڈووکیٹ

ہفتہ 9 اکتوبر 2021 13:21

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2021ء) پاکستان چیمبر آف ایگریکلچر و لائیو سٹاک کے چیئرمین  محمد خالد وسیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کاشتکار  آلو کے بیج کاانتخاب نہایت احتیاط سے کریں۔ بیماری سے پاک بیج کا استعمال کریں۔ بیج کا سائز 35تا55ملی میٹر اور وزن 40تا50گرام ہونا چاہئیے۔بیج کی خوابیدگی توڑنے کیلئے اسے چھائوں میں رکھیں اور کسی صورت اس پر دھوپ نہ پڑنے دیں۔

(جاری ہے)

بیج کو کاشت سے قبل پھپھوندی کش دوا سے زہر آلود کریں۔آ لو کی کاشت کے لئے بہترین درجہ حرارت 20تا25ڈگری سنٹی گریڈ ہے آلو میں آبپاشی احتیاط سے کریں اور کھیلیوں میں دراڑ نہ آنے دیں۔محمد خالد وسیم نے کہا کہ آلو کی فصل کو اپنی بڑھوتری مکمل کرنے کیلئے 120 کلو نا ئٹروجن، 60کلو فاسفورس  اور 100کلو پوٹاش درکار ہوتی ہے جبکہ کھادوں کے استعمال کے بغیر آلو کی منافع بخش پیداوار لینا ممکن نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں