کسی بھی ادارہ کا عہدہ امانت ہوتا ہے دیانت وامانت کا پاس ولحاظ اور امانت داری ایمان کا حصہ ہے، نائب صدر سیالکوٹ چیمبر سمال انڈسٹری

منگل 14 مئی 2024 16:09

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) سابق سینئر وائس چیئرمین پاکستان سپورٹس گڈز مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن و سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری محمد اعجاز غوری نے کہا ہے کہ کسی بھی ادارہ کا عہدہ امانت ہوتا ہے ،دیانت وامانت کا پاس ولحاظ اور امانت داری ایمان کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران صدر محمد عاطف ملک، سینئر نائب صدر ثاقب جاوید، نائب صدر عمران مشتاق کھوکھر، جنرل سیکرٹری عثمان رضا، انفارمیشن سیکرٹری رومان محمود، فنانس سیکرٹری افتخار احمد کو نو منتخب عہدیداران بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران بار کی مضبوطی اور وکلا اور عام ٹیکس گزار کو در پیش مسائل کو ترجیح بنیادوں پر ٹیکس ڈیپارٹمنٹ اور ایف بی آر سے حل کروانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں