عوام کو صحت مند اور تفریحی مواقع کی فراہمی پی ٹی آئی کے منشور میں شامل ہے ، حاجی ناصر چیمہ

ہفتہ 15 جون 2019 10:25

سیالکوٹ14جو ن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2019ء) بابا جیوے شاہ نورانی اسماعیل اعوان کبڈی مقابلہ کے موقع پرپی ٹی آئی کے رہنما حاجی ناصر چیمہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے منشور میں شامل ہے کہ عوام کو صحت مند اور تفریحی مواقع فراہم کئے جائیں اور جو کھیلوں کے میدان کھلاڑیوں سے خالی ہو چکے ہیںان کو پھر سے آباد کیا جائے یہ کبڈی میچ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس سے لوگوں کو صحت مند ماحول اور تفریح کا موقع ملا۔

(جاری ہے)

قاورعمران خان کی قیادت میں عوامی مسائل بھی بھرپوردلچسپی سے حل کرنیکی کوشش کی جا رہی ہے اورعلاقے کی عوام میں میںہماری پذیرائی اس بات کی عکاسی ہے کہ لوگوں کا ہمارے اوپراعتماد بحال ہورہاہے اورتھانہ موترہ کے ایس ایچ او ندیم اشرف کابھی شکریہ ادا کیا جن کے بھرپور تعاون کی وجہ سے امن و امان برقراررہا۔اس موقع پردربارکے متولی سائیں شبیر نے اپنی برادری سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا اس پروگرام میں تجمل گھمن ایڈووکیٹ،ملک احمد یار ایڈووکیٹ، رانا دانش ،عابد گھمن ایڈووکیٹ ،چوہدری عاصم گھمن ،رانا یاسین، قمردیال ، ماسٹرمحمدمالک ،حمیداصغراعوان ،ملک شہبازممبر،ملک نوازشریف،خالداختراعوان ،ماسٹر ضمیرحسین نے بھی شرکت کیااور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں