نواز شریف اور ان کے خاندان نے قربانیاں دیں اور جیلیں کاٹیں، خواجہ آصف

جمعرات 18 جنوری 2024 22:25

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2024ء) مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور ان کے خاندان نے قربانیاں دیں اور جیلیں کاٹیں۔

(جاری ہے)

سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اس حلقے سے صوبائی اسمبلی کی سیٹ نہ جیت سکے تھے، اس کا قصور آپ کو نہیں دے سکتا، دھاندلی کی گئی تھی۔ خواجہ آصف نے کہاکہ جس طرح آج یہاں رونق ہے اسی طرح 8فروری کو رونق ہوگی۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں