بجلی کے بل مہنگے‘ گیس ناپید ہوچکی‘ قوم پر کتنا ظلم ہوا اس کا ذمہ دار کون ہے؟ نوازشریف

اپنے ساتھ ظلم کو برداشت کرلوں گا اور کررہا ہوں لیکن جو ظلم عوام کے ساتھ ہوا اسے برداشت نہیں کرسکتا۔ سیالکوٹ میں جلسہ عام سے خطاب

Sajid Ali ساجد علی اتوار 28 جنوری 2024 16:30

بجلی کے بل مہنگے‘ گیس ناپید ہوچکی‘ قوم پر کتنا ظلم ہوا اس کا ذمہ دار کون ہے؟ نوازشریف
سیالکوٹ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 28 جنوری 2024ء ) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کے بل مہنگے‘ گیس ناپید ہوچکی‘ قوم پر کتنا ظلم ہوا اس کا ذمہ دار کون ہے؟ اپنے ساتھ ظلم کو برداشت کرلوں گا اور کررہا ہوں لیکن جو ظلم عوام کیساتھ ہوا اسے برداشت نہیں کرسکتا، سیالکوٹ کا سب سے بڑا با وفا شخص خواجہ آصف ہے۔ سیالکوٹ میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو روٹی میں 4 روپے کی چھوڑ کر گیا آج 25 روپے کی ملتی ہے، پٹرول 65 روپے لیٹر پر چھوڑ کر گیا تھا آج کتنا مہنگا ہوگیا ہے، 50 روپے کلو والی چینی آج 150 پر پہنچ گئی ہے، یہ ملک کا حال کردیا، بجلی کے بل مہنگے، گیس ناپید ہوچکی ہے سب عوام کی پہنچ سے دور ہوچکے ہیں، اس قوم پر کتنا ظلم ہوا جس کا کون ذمہ دار ہے؟۔

نواز شریف نے کہا کہ نہ بجلی نہ گیس، روٹی نہ پٹرول، سب چیزیں عوام کے بس سے باہر ہوگئیں، 2017 بہتر تھا یا 2023-24 ہے؟ جنہوں نے ملک کے ساتھ ظلم کیا ان سے پوچھا ایسا کیوں کیا؟ یہ ظلم مجھ پر نہیں قوم پر کیا ہے، میں اپنے ساتھ ظلم کو برداشت کرلوں گا اور کررہا ہوں لیکن جو ظلم عوام کیساتھ ہوا اسے برداشت نہیں کرسکتا، خوشحالی جو ہم سے دور ہوگئی ہے اس کو واپس لاؤں گا جس کے لیے آپ کا ساتھ چاہیئے۔

(جاری ہے)

قائد ن لیگ نے کہا کہ سیالکوٹ باوفا لوگوں کا شہر ہے، سیالکوٹ کا سب سے بڑا باوفا شخص خواجہ آصف میرے ساتھ کھڑا ہے، خواجہ آصف کے والد نے میری سیاسی تربیت کی، خواجہ آصف سے 34 سال کا تعلق نہیں یہ 55 سال کا تعلق ہے، خواجہ آصف اور میں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے اکٹھے گریجویشن کی۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں