مذہبی عبادت گاہ سی ٹی آئی بارہ پتھر گراونڈ میں جلسے کو ملتوی کروانے پر ہم انتظامیہ کے شکر گزار ہیں،ذوالفقار غوری

ہفتہ 14 مئی 2022 14:09

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2022ء) چرچ آف پاکستان میانہ پورہ کے سیکرٹری ذوالفقار غوری نے کہا ہے کہ ہماری مذہبی عبادت گاہ سی ٹی آئی بارہ پتھر گراونڈ میں سیاسی جماعت کے ہونے والے جلسے کو ملتوی کروانے پر ہم انتظامیہ کے شکر گزار ہیں۔’’اے پی پی ‘‘سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ جگہ ہماری عبادت گاہ ہے اور یہاں پر ہمارے مذہبی اجتماعات ہوتے رہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

1904 سے یہاں ایک خصوصی مدر کنونشن کا انعقاد ہوتا رہا ہے،آج سے1018سال پہلے سے یہ عبادت گاہ کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔ہر سال اس جگہ ماہ ستمبر میں ایک ہفتہ خصوصی کنونشن ہوتا ہے جس میں پاکستان سمیت پوری دنیا سے مسیحی شرکت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک مخصوص اورمقدس جگہ ہے،اس جگہ کے سیاسی استعمال کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، پوری مسیحی کمیونٹی ہماری مذہبی عبادت گاہ سی ٹی آئی بارہ پتھر گراونڈ میں سیاسی جماعت کے ہونےوالے جلسے کو ملتوی کروانے پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ،ڈی پی او سیالکوٹ اور ضلعی انتظامیہ کی انتہائی مشکور ہے ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں