سمبڑیال:محکمہ پولیس کی طرف سے سرکل سمبڑیال کے تینوں تھانوں میں کرونا ریلیف فنڈ سے 80 مستحقین خاندانوں میں راشن کی تقسیم

راشن محکمہ پولیس کے ملازمین کی تنخواہوں سے کرونا ریلیف فنڈمیں کٹوتی کی رقم سے تقسیم کیا گیا

بدھ 8 اپریل 2020 23:40

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2020ء) محکمہ پولیس کی طرف سے سرکل سمبڑیال کے تینوں تھانوں میں کرونا ریلیف فنڈ سے 80 مستحقین خاندانوں میں راشن کی تقسیم ، راشن محکمہ پولیس کے ملازمین کی تنخواہوں سے کرونا ریلیف فنڈمیں کٹوتی کی رقم سے تقسیم کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈ ی پی اوسیالکوٹ کیپٹن (ر) مستنصر فیروز کی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈکواٹر ملک محمد یونس کی زیر نگرانی سرکل سمبڑیال کے تینوں تھانوں ،ماڈل تھانہ سمبڑیال میں 40خاندانوں ،تھانہ بیگووالہ میں 20 خاندانوں جبکہ تھانہ ایئرپورٹ میں 20 مستحقین خاندانوں میں راشن تقسیم کیا اس موقع پر ماڈل تھانہ سمبڑیال کے ایس ایچ او محمد ریاض باجوہ ،تھانہ بیگووالہ کے ایس ایچ او محمد ناصر باجوہ اورتھانہ ایئرپورٹ کے ایس ایچ او ندیم اشرف بھی موجود تھے تقسیم کیا گیا راشن کرونا ریلیف فنڈ میں محکمہ پولیس کی تنخواہوں کی کٹوتی کی مد میں جمع شدہ رقم سے کیا گیا ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں