موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں سے جہاں ساراپاکستان متاثر ہورہا ہے،رانا نوراحمد

منگل 7 جولائی 2020 22:25

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) تحصیل سمبڑیال کے صدر رانا نور احمد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں سے جہاں ساراپاکستان متاثر ہورہا ہے وہاں تحصیل سمبڑیال بھی مسائلستان بن چکا ہے بالخصوص صفائی ستھرائی کا کوئی معقول انتظام نہیں ہے ساراشہر کچراکنڈی بنا ہوا ہے چھوٹے بڑے تما م کے تمام نکاسی آب کے نالے کچرے سے بھرنے کے باعث بند ہوچکے ہیں معمولی سے بارش ہونے سے نالیوںکا گند اپانی شہریوں کے گھروں میں داخل ہوجاتا ہے اورشہریوں کو مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ مین روڈ سمیت دیگر چھوٹی سڑکوں پر تعمیراتی کاموں کے لیے ٹریکٹر ٹرالیوںکے ذریعے شہروں میں لائی جانے والی مٹی اورریت اوور لوڈ نگ کے باعث سڑکوں پر گرنے سے گردوغبار میں تبدیل ہونے سمیت مختلف قسم کی بیماریاں پھیلانے کا سبب بن رہی ہے انہوںنے کہا ہے کہ متعلقہ انتظامیہ شہر میں فوری طورپر صفائی ستھرائی کے لیے اقدامات کرئے ورنہ ہم احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں