حاجی پورہ، ڈسکہ روڑ پر ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے، چیف آفیسرضلع کونسل سیالکوٹ

پیر 22 اپریل 2024 20:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) چیف آفیسرضلع کونسل سیالکوٹ الفت شہزاد نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حاجی پورہ ڈسکہ روڑ پر ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ آپریشن میں بھاری مشنری کا استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کے لیے آسانیاں پیدا کی جا سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں کشمیر روڈ،سرکلر روڈ، پسرور روڈ ،لہائی بازار ،ریلوے روڈ ڈیفنس روڈ پر کامیاب آپریشن کیا گیا ،عید کی چھٹیوں کی وجہ سے آپریشن معطل تھا جو اب شروع ہو گیا ہے۔

چیف آفیسر الفت شہزاد نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نےآپریشن شروع کرنے سے قبل آگاہی مہم چلائی تاکہ شہری ناجائز تجاوزات کو رضاکارانہ طور پر ختم کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ قانون کی پاسداری نہیں کریں گے ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ، ناجائز تجاوزات کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح میں شامل ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں