سیالکوٹ، موٹر سائیکلوں کے تصادم سے ایک شخص جاں بحق، دو افراد زخمی

منگل 23 اپریل 2024 13:13

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) سیالکوٹ میں دو موٹر سائیکلوں کے تصادم سے ایک شخص جاں بحق اور دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق تھانہ ستراہ کے علاقے مرالی میں تیز رفتاری کے باعث دو موٹر سائیکلوں کے تصادم کے نتیجے میں 32 سالہ زین موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ 25 سالہ وسیم اکرم اور 21 سالہ نبیل شدید زخمی ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پہنچ کر ضروری کارروائی کے بعد نعش اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں