ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر سیالکوٹ کی زیر نگرانی قریشی پبلک سکول سیالکوٹ میں ٹریفک سیمینار کا انعقاد،ٹریفک قوانین بارے آگاہی فراہم کی

بدھ 24 اپریل 2024 17:37

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کی ہدایت پر ٹریفک ایجوکیشن ونگ سیالکوٹ نے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر سیالکوٹ ملک عطا اللہ کی زیر نگرانی قریشی پبلک سکول سیالکوٹ میں ٹریفک سیمینار کا انعقاد کیا اور ٹریفک قوانین بارے آگاہی فراہم کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انچارج ٹریفک ایجو کیشن ونگ ڈاکٹر سید شفقت رسول نے طلباء کو روڈ سیفٹی اور پتنگ بازی سے اجتناب بارے بریف کیا اور کہا کہ اس سیمینار کا مقصد بچوں کو ٹریفک قوانین سے روشناس کروانے کے علاوہ بچوں میں پولیس پر اعتمادکی فضا بحال کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس آپ لوگوں کی خدمت میں مصروف عمل ہے اگر آپ کو کہیں پولیس کی ضرورت در پیش ہو تو آپ بلا خوف 15 پر کال کر سکتے ہیں سیالکوٹ پولیس آپ کی اپنی پولیس ہے اس پر آپ کو اعتماد ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں