سمبڑیال میں سبزی و فروٹ منڈی اور مارکیٹوں کی چیکنگ جاری ، ایک لاکھ75 ہزار روپے جرمانہ عائد

منگل 14 مئی 2024 15:28

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق تحصیل سمبڑیال میں سبزی و فروٹ منڈی اور مارکیٹوں کی چیکنگ جاری ہے اور اب تک ایک لاکھ75 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار نائب تحصیلدار سرفراز احمد چیمہ نے اپنے دفتر میں اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر کلرک احمد بیگ اور نائب قاصد رانا ذوالفقار بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر گوشت،کریانہ، روٹی اور نان کی دکانوں کی چیکنگ جاری ہے، جاری کردہ نرخنامہ سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف یکم مئی سے 13 مئی تک ایک لاکھ 75 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح سبزی و فروٹ منڈی کی چیکنگ بھی جاری ہے اور دکانداروں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ جاری کردہ ریٹ لسٹ سے ہر گز تجاوز نہ کریں ورنہ سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں