سیالکوٹ،ضلع بھر کے 553مڈل و ہائی سکولوں میں سٹوڈنٹس کونسلز کا انتخاب مکمل

جمعرات 16 مئی 2024 20:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر کے 553مڈل و ہائی سکولوں میں سٹوڈنٹس کونسلز کا انتخابی عمل مکمل کر لیا گیا ۔اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کیا اور رائے شماری کے بعد منتخب ہونے والے عہدیداروں کو مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق وزارتِ تعلیم نے سٹوڈنٹس کونسل کے ضابطہ اخلاق اور انتخابی شیڈول جاری کیا جس کے مطابق ضلع سیالکوٹ کے 309ہائی اور 144مڈل سکولوں میں طلبہ و طالبات نے خفیہ رائے شماری کے ذریعے صدر، نائب صدر، جنرل سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری کا انتخاب کیا۔

شیڈول کے مطابق ہر کلاس میں بھی ایک ایک کلاس نمائندہ بھی منتخب کیا جائے گا، ہر سیٹ کے لئے بار کونسلز سٹائل میں صرف ہر امیدوار انفرادی حیثیت میں الیکشن کا اہل تھا۔ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے سٹوڈنٹس کونسل کے انتخابی عمل کا جائزہ لینے کے دوران کہا کہ سٹوڈنٹس کونسل کے انتخابات کا مقصد سکولوں کے نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے فیصلہ سازی میں طلبہ کی عملی شرکت یقینی بنانا ہے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں