پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت میرٹ کی بالا دستی کا دور واپس لائے گی، نایاب اکمل شیخ

جمعہ 17 مئی 2024 14:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) حلقہ پی پی 52 خواتین ونگ کی صدر نایاب اکمل شیخ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبے کی تعمیر و ترقی کو بلندیوں پر لے جائیں گی اور خدمت شفافیت اور میرٹ کی بالا دستی کا دور واپس لائیں گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اور مسلم لیگ ن کی قیادت جلد ملک کو تمام بحرانوں سے نکال گی، قائد مسلم لیگ(ن) میاں محمدنوازشریف کی مخلصانہ قیادت میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت معاشی حالات کو مستحکم اور پاکستان کو تعمیر و ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے،جلد ہی پاکستان معاشی بحرانوں سے نکل کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کی بدولت سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں