ایس ڈبلیو ایم سی کے کمیونیکیشن موبلائزیشن ونگ کا صاف ستھرا پنجاب مہم کے تحت پمفلٹس کی تقسیم

بدھ 22 مئی 2024 16:21

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ستھرا پنجاب مہم کا دوسرا فیز جاری ہے،سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا کمیونیکیشن موبلائزیشن ونگ فیلڈ میں پوری طرح متحرک ہے۔

(جاری ہے)

کمیونیکیشن موبلائزیشن ونگ نے یونین کونسل کریم پورہ کے لوگوں میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کیلئے آگاہی پمفلٹ تقسیم کیے۔اس موقع پر کمیونیکیشن موبلائزیشن ونگ نےصفائی کے متعلق کسی بھی قسم کی شکایات کے لیے ہیلپ لائن نمبر 1139 پر رابطہ کریں تا کہ شہریوں کے تعاون سے سیالکوٹ شہر کو صاف ستھرا بنایا جائے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں