چیف کلیکٹرکسٹمزاپریزمنٹ لاہور کلیکٹوریٹ آف کسٹمزسمبڑیال کا (کل ) دورہ کریں گی

بدھ 22 مئی 2024 18:23

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) چیف کلکٹر کسٹمز اپریزمنٹ (پنجاب) لاہور صائمہ شہزاد 23 مئی کو کلیکٹوریٹ آف کسٹمز سمبڑیال سیالکوٹ کا دورہ کریں گی ۔ڈرائی پورٹ ذرائع کے مطابق کلیکٹر کسٹمز صائمہ آفتاب ، ایڈیشنل کلیکٹر شہزاد لیاقت رانجھا ، ڈپٹی کلیکٹر جویریہ شاہد، اسسٹنٹ کلیکٹر امیر حمزہ چیمہ، اسسٹنٹ کلیکٹر محمد خالد، اسسٹنٹ کلیکٹر ہمایوں مختار اور دیگر افسران و عملہ ساڑھے 10 بجے چیف کلیکٹر صاحبہ کو خوش آمدید کہیں گے۔

(جاری ہے)

وہ سمبڑیال میں کسٹمز افسران، کسٹمز ملازمین، ایکسپورٹ پروسیسنگ زون، سیالکوٹ ڈرائی پورٹ ، سیالکوٹ انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل لمٹیڈ ، سیالکوٹ ائیر پورٹ حکام، کسٹمز کلیئرنگ ایجنٹس اور تاجروں سے ملاقات کریں گی اور ان کی بابت مسائل کے فوری حل کریں گی۔بعد میں وہ سیالکوٹ ایوان صنعت و تجارت میں درآمد کنندگان اور برآمد کنندگان سے بھی خطاب کریں گی اور ملکی صورت حال کے مطابق زیادہ سے زیادہ محصولات اکٹھے کرنے کے بارے تاجروں سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں