ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا سمبڑیال میں زیر تعمیر یونیورسٹی آف اپلائیڈ انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ کا دورہ

جمعہ 24 مئی 2024 22:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نےجمعہ کوسمبڑیال میں زیر تعمیر یونیورسٹی آف اپلائیڈ انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ کا دورہ کیا اور منصوبے پر جاری تعمیراتی کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا، پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پنجاب کی زیر نگرانی چائنہ کے کنسٹرکشن کمپنی منصوبے پر کام کر رہی ہے جبکہ معیار کے عین مطابق تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے ”اے سی ای“ بطور کنسلٹنٹ اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹائم لائن کے مطابق منصوبہ ستمبر2024 میں مکمل ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "یو اے ای ای ٹی " کے منصوبے میں شامل 7 منزلہ 3 اکیڈیمک بلاک جن کی مجموعی طور پر 1800 طلباء کی گنجائش ہے، تین منزلہ ایڈمن بلاک، 28 عدد سمال/ میڈیم اور انٹرنیشنل سوئٹس، میل اور فی میل ہاسٹلز گنجائش 200 اسٹوڈننس، پی ایچ ڈی اسٹوڈنٹس ہاسٹل، لائبریری، کیفے ٹیریا، بس پارکنگ اسٹینڈ اور گیٹ ہاوس کی تعمیر پر بیک وقت کام جاری ہے اور اب تک 40 فیصد سول ورک مکمل ہو چکا ہے جس پر 4 ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سمبڑیال کا دورہ کیا اور وہاں پر مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور ڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضری چیک کی اور ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان سے ہسپتال میں ملنے والے طبی سہولیات کی بابت استفسار کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تحصیل سمبڑیال کے موضع ملکھانوالہ کا بھی دورہ کیا اور اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال احسن ممتاز گوندل کے ہمراہ تندوروں پر روٹی کی قیمت، معیار اور وزن کی پڑتال کی۔ دریں اثناں ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے عیدالاضحیٰ پر قربانی کے جانوروں کی فروخت کیلئے سیل پوائنٹ قائم کرنے کیلئے مجوزہ اراضی کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر سی ای او ضلع کونسل بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں