سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی عارضی بندش، فضائی آپریشن میں تبدیلی

جمعرات 28 اگست 2025 17:55

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قومی ایئرلائن کے فضائی آپریشن میں تبدیلی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کی شب 10 بجے تک قومی ائرلائن کی سیالکوٹ سے آپریٹ ہونے والی تمام پروازیں لاہور ایئرپورٹ منتقل کی گئیں۔جدہ سے سیالکوٹ کی پرواز اور سیالکوٹ سے جدہ کی پرواز لاہور ایئرپورٹ سے آپریٹ کرنے جبکہ سیالکوٹ سے کویت اور دمام سے سیالکوٹ کی پروازیں بھی لاہور ایئرپورٹ سے آپریٹ کرنے کافیصلہ کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں