سیالکوٹ پولیس ٹیم کی بروقت کارروائی ،سیلابی ریلے میں بہتی گاڑی سے 2 افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا

جمعہ 29 اگست 2025 16:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2025ء) تھانہ بڈیانہ پولیس اور ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کر کے سیلابی ریلے میں بہتی گاڑی سے 2 افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ظفروال کے رہائشی دو افراد نے ریسکیو 1122 اور پولیس کی ہدایت کو نظر انداز کرتے ہوئے سیم نالہ حیدری چوک بڈیانہ میں سیلابی پانی سے گزرنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں گاڑی پانی کے تیز بہاؤ سے بے قابو ہو گئی۔

تھانہ بڈیانہ پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر دونوں افراد اور گاڑی کو بحفاظت نکال لیا۔اس موقع پر ترجمان سیالکوٹ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی کہ پولیس اور اداروں کی ہدایات پر عمل کریں، لاپرواہی یا ایڈونچر کسی بڑے سانحہ کا سبب بن سکتا ہے۔ سیالکوٹ پولیس آپ کی حفاظت کیلیے ہمہ وقت تیار ہے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں