کمشنر گوجرانوالہ کی زیر صدارت 19 اگست کو ڈسکہ میں کھلی کچہری منعقد ہوگی

پیر 17 اگست 2026 19:54

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2026ء) کمشنر گوجرانوالہ محمد علی کی زیر صدارت 19 اگست کو ڈسکہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ضلعی دفتر اطلاعات سیالکوٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کے پیش نظر کمشنر گوجرانوالہ محمد علی کی زیر صدارت 19 اگست کو نواز شریف سٹیڈیم میونسپل کمیٹی ڈسکہ میں صبح 10 بجے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس موقع پر تمام انتظامی اور ضلعی افسران موجود ہوں گے۔ کمشنر گوجرانوالہ شہریوں کی شکایات سنیں اور دیکھیں گے ،موقع پر ہی کارروائی ہوگی اور ضروری احکامات جاری کئے جائیں گے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں