سیالکوٹ،گرمی کی شدت بڑھتے ہی عوام کا تفریحی مقام ہیڈ مرالہ اور سوئمنگ پول کی طر ف رجحان بڑھنے لگا

پیر 18 اپریل 2022 16:19

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2022ء) گرمی کی شدت بڑھتے ہی عوام کا تفریحی مقام ہیڈ مرالہ اور سوئمنگ پول کی طر ف رجحان بڑھنے لگا، تفصیلات کے مطابق ملک کے دوسرے شہروں کی طرح سیالکوٹ میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو چکا ہے۔ گرمی کی شدت کے ساتھ ہی عوام اور منچلے ہیڈ مرالہ نہروں اور سوئمنگ پول کی طرف رجحان کرنے لگے۔ہیڈ مرالہ اور دریائے اپرچناب میں گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے نہانے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور یہی نہروں اور دریامیں نہاتے ہوئے سینکڑوں افراد ڈوب جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

متعلقہ حکام اورضلعی انتظامیہ ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے دفعہ 144نافذ کرتے ہیں جس سے نہانے اور دریاوں و نہروں میں جانے پر پابندی عائد ہوتی ہے لیکن اس کے باوجود بھی شہریوں کی بڑی تعداد نہاتی ہے اور ڈوبنے کے واقعات میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گرمی میں انجوائے کرنے ہم لوگ ہیڈ مرالہ یا سوئمنگ پولز آ جاتے ہیں اور نہاتے ہوئے گرمی کی شدت کو کم کرتے ہیں۔ دوسری طرف شہریوں نے دریائے چناب اور مرالہ کی نہروں پر نہانے اور ڈوبنے کے واقعات بڑھنے کے باعث انتظامیہ سے دفعہ 144نافذ کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں