سکھر میں محکمہ زراعت کا جعلی زرعی ادویات اور کھاد بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ

مشینری، تیار جعلی ادویات اور کھاد کی بڑی مقدار برامد، فیکٹری سیل کردی گئی

جمعہ 28 فروری 2020 22:33

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2020ء)سکھر میں محکمہ زراعت کا جعلی زرعی ادویات اور کھاد بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ، مشینری، تیار جعلی ادویات اور کھاد کی بڑی مقدار برامد، فیکٹری سیل کردی گئی ، محکمہ زراعت سکھر کی ایک ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر رسول بخش کی قیادت میں سکھر کے علاقے تیر چوک پر واقع ایک فیکٹری پر چھاپہ مارا اور وہاں سے بڑی مقدار میں جعلی زرعی ادویات، کھاد، مشینری و پیکنگ کا سامان برآمد کرلیا آر فیکٹری کو سیل کردیا ڈپٹی ڈائریکٹر رسول بخش نے بتایا کہ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ فیکٹری میں جعلی زرعی ادویات کھاد وغیرہ تیار ہورہی ہے اطلاع پر ہم نے چھاپہ مارا اور یہاں سے میٹیریل، جعلی ادویات اور کھاد کی بڑی مقدار اور پیکنگ کا سامان برآمد کیا گیا ہے جو تحویل میں لے لیا گیا فیکٹری مالکان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔

#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں